جب تک لوگ کورونا وائرس کی وبا کو سنجیدہ نہیں لیں گے میں پاکستان۔۔۔۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے بڑا اعلان کردیا

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باوجود پاکستان کی عوام کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت بیرون ملک ہیں اور وہ تب تک وطن واپس نہیں آئیں گی جب تک قوم کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے گی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری چند عرصہ قبل ہی بیرون ملک چلی گئی تھیں اور پھر لاک ڈاؤن نافذ ہونے اور فضائی سروس بند ہونے کے باعث وہ پاکستان نہ آسکیں مگر اب ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ کورونا سے متعلق پاکستانیوں کی غیر سنجیدگی پر بات کرتی دکھائی دیں۔

#covid19 @BushraAnsari10 https://t.co/F8yaCeOynr pic.twitter.com/cHsCZHxIBE

— Ayesha (@Ayesha701900053) June 2, 2020
معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہی ملک میں اتنا بڑا مسئلہ ہوا اور وہ قوم کے رویے پر افسردہ ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.