معروف اداکارہ رمشاﺀ خان شوبز کی دنیا کا ایک جانا مانا نام ہے- رمشاﺀ خان کے مطابق وہ آج جس شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں وہ کبھی یہاں نہیں آنا چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ نے اصرار کیا کہ وہ اپنے کیریر کے لیے ضرور شوبز کا انتخاب کریں- حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ رمشاء خان نے اپنی زندگی کی کہانی بیان کی
اداکارہ رمشاء خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے والدین کی طلاق کے بارے میں بتایا کہ وہ محض 8 سال کی تھیں جب ان کے والدین کی علیحدگی ہوئی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری ماں نے مجھے اور میری بہن کو اکیلے ہی سنبھالا اور ہمیں کبھی اپنے باپ کی کمی محسوس نہیں ہونے دی۔
اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ ائیر لائن کے لیے کام کرتی تھیں اس لیے وہ اکثر گھر سے باہر رہتی تھیں اور ہم گھر کیں نوکروں کے ساتھ ہی رہتے تھے۔ ہم بہت بگڑ سکتے تھے لیکن ہماری ماں نے ہمیں بگڑنے نہیں دیا اور بہت اچھی پرورش کی۔
رمشاء خان نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اداکاری کا بالکل شوق نہیں تھا، میری ماں نے مجھے کہا کہ تمہیں اداکاری کرنی چاہئے کیونکہ تم یہ کر سکتی ہو۔
رمشاء خان نے بتایا کہ میں اس انڈسٹری میں صرف اپنی ماں کی وجہ سے آئی ہوں، میں نے جب اپنا پہلا پروجیکٹ کیا تو مجھے احساس ہوا کہ میری ماں نے بالکل ٹھیک کہا تھا۔ مجھے اس کام میں مزہ آنے لگا۔