نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والا ڈرامہ عشقیہ آج کل کافی مقبول ہے۔ اس ڈرامہ کی اسٹوری لائن مداحوں کو خاصی متاثر کر رہی ہے۔
ڈرامہ میں جن اداکاروں نے کام کیا ہے وہ سب ہی بہترین اداکار ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے پسندیدہ اداکاروں نے ڈرامہ میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے ہیں؟
ضیاء گورچانی
ضیاء گورچانی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے، آپ نا صرف ایک اچھے اور منجھے ہوئے اداکار ہیں بلکہ ایک رائٹر بھی ہیں۔ ضیاء گورچانی نے اس ڈرامہ کی ایک قسط کے 50،000 روپے لیے۔
خالد انعم
خالد انعم بھی پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں، ان کی خوبصورت اداکاری ہمیشہ ہی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی گئی۔ انہوں نے اس ڈرامہ میں اداکاری کرنے کے ایک قسط کے 50،000 روپے لیے۔
شبیر جان
اداکار شبیر جان سے کون ناواقف ہوگا، یہ جو بھی کردار کریں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے یہ کردار ان ہی کے لیے لکھا گیا ہو۔ شبیر جان نے عشقیہ کی ایک قسط میں اداکاری کرنے کے 1 لاکھ 10 ہزار روپے لیے۔
سیمی پاشا
سیمی پاشا بھی ان اداکاروں میں سے ہیں جن کے مداح انہیں بے حد پسند کرتے ہیں خواہ وہ ڈرامہ میں منفی کردار ہی کیوں نہ ادا کریں۔ سیمی پاشا نے ایک قسط کے 1 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔
گوہر رشید
گوہر رشید کا اس ڈرامہ میں مرکزی کردار تھا، انہوں نے اس ڈرامہ کی ایک قسط کے 2 لاکھ روپے وصول کیے۔
رمشاء خان
اداکارہ رمشاء خان نے اس ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کیا، انہوں نے ایک قسط میں کام کرنے کے 2 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔
ہانیہ عامر
ہانیہ عامر پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے۔ اداکارہ نے ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے 3 لاکھ روپے لیے۔
فیروز خان
فیروز خان نے ڈرامہ سیریل عشقیہ میں مرکزی کردار ادا کیا اور یہ اس ڈرامہ کے مہنگے ترین اداکار بھی ہیں، اداکار نے اس ڈرامہ کی ایک قسط کے 3 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔