پاکستانی اداکارہ یسرہ رضوی سنہ 2016 میں عبدالہادی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھیں اور ان کی جوڑی کو لوگ بہت پسند بھی کرتے ہیں، لیکن بہت سے لوگ یسرا رضوی سے ان سے کم عمر کے آدمی سے شادی کرنے پر تنقید کرتے ہیں مگر اس سب کے باوجود وہ ایک خوشگوار شادی شدہ زندگی بسر کر رہی ہیں اور نفرت کرنے والوں کی زیادہ پرواہ نہیں کرتیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں بہت سارے اتار چڑھاؤ آئے مگر میرے شوہر نے میرا ہمیشہ ساتھ دیا۔
یسری رضوی کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی اپنے شوہر سے بہت اچھی دوستی ہے، اور ہم دونوں بہت قریبی دوست بھی ہیں۔
یسرا رضوی نے مزید بتایا کہ لوگوں نے انہیں بہت خراب ناموں سے پکارا جس سے ماضی میں انھیں تکلیف ہوتی تھی۔ "میں لوگوں کی پرواہ نہیں کرتی تھی لیکن مجھے تکلیف ہوئی جب لوگوں نے مجھ سے دس سال چھوٹے کسی سے شادی کرنے پر مجھے نامناسب الفاظ کہے۔
اداکارہ یسرا رضوی نے مزید کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں۔