پاکستانی شوبز کی کون کون سی مشہور شخصیات اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہیں؟

image

نوول کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ مہلک بیماری پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور متعدد ممالک میں پھیلنے کے بعد اس نے پاکستان پر بھی حملہ کردیا ہے۔ بدقسمتی سے کووڈ 19 ملک بھر میں اپنے عروج پر ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دوڑ میں پاکستان چین کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے اور تعداد 87 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے جہاں عام افراد متاثر ہو رہے ہیں وہیں بیشتر پاکستانی شوبز شخصیات بھی اس وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔ اِن مشہور شخصیات نے سماجی دوری اختیار کی ہوئی ہے اور اس وقت قرنطینہ میں دن گزار رہے ہیں۔

آئیں جانتے ہیں کہ وہ کونسی معروف شخصیات ہیں جو کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

1.ندا یاسر

مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد اس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ ندا یاسر نے قرنطینہ اختیار کیا ہوا ہے اور وہ اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام کے ذریعے بات چیت کرتی ہیں۔

2. یاسر نواز

اداکار و پروڈیوسر یاسر نواز بھی کورونا میں مبتلا ہیں اور اپنی اہلیہ ندا یاسر اور بیٹی سلہ یاسر کے ساتھ قرنطینہ میں موجود ہیں ۔ یاسر نواز اس وقت اپنے جاری ڈرامہ سیریل میرا دل میرا دشمن میں کام کر رہے ہیں ، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی وائرس کا شکار ہوگئے۔

3.نوید رضا

معروف اداکار نوید رضا کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ ڈرامہ میرا دل میرا دشمن کاسٹ کی اکثریت کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے۔ نوید رضا کی بیماری سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر نہیں آئی تھیں تاہم ندا یاسر نے اس حوالے سے تصدیق کی تھی کہ نوید رضا بھی اس وبا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

4. نومان سمیع

اداکار نعمان سمیع بھی اس وقت کورونا متاثرین کی زد میں ہیں۔ نعمان سمیع نے خود بھی اس حوالے سے کوئی بیان سوشل میڈیا پر نہیں دیا تھا تاہم ان میں وائرس کی تصدیق ہوچکی تھی اور اس وقت وہ آئسولیشن میں موجود ہیں۔

5. علیزے شاہ

معروف اداکارہ علیزے شاہ کا بھی چند روز قبل کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا۔

6. روبینہ اشرف اور سکینہ سمو

تین روز قبل پاکستان کی نامور اداکارہ روبینہ اشرف میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور اداکار و ہدایتکارہ سکینہ سمو بھی ان کے ہمراہ وائرس کا شکار ہوئیں۔ روبینہ اشرف کا اپنی صحت سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.