اداکار نوید رضا آخر خوف میں مبتلا کیوں ہوگئے؟

image

کورونا کا شکار ہونے والے معروف پاکستانی اداکار نوید رضا کا کہنا ہے کہ کورونا ایک ایسا خطرناک وائرس ہے جس سے پوری دُنیا لڑ رہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں نوید رضا نے کہا کہ اگر آپ کو اپنے اہلِ خانہ یا پھر اپنے آس پاس کے لوگوں سے صرف دو فیصد بھی محبت یا ہمدردی ہے تو آپ یہ نہ کہیں کہ کورونا وائرس موجود نہیں ہے۔

نوید رضا نے کہا کہ آپ کو اندازہ تک نہیں ہے کہ اِس مہلک مرض میں مبتلا ہونے والا شخص کن شدید مشکلات سے گزرتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ کورونا کے مریض کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے، تیز بخار میں جلتا ہے، پٹھوں اور سر کا درد برداشت کرتے ہیں، کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہوتا اور ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتا ہے۔

اُنہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ وائرس ہر صبح ایک نئی علامت لے کر آتا ہے جس سے مریض مزید خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے کہ وہ اپنے پیاروں سے بچھڑ جائے گا۔

اداکار کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی کہ برائے مہربانی اپنے گھروں سے باہر مت نکلیں اور خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.