ایک قسط کے 56 لاکھ روپے۔۔۔ مشہور ڈرامہ ارطغرل غازی کے اداکاروں نے ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے؟ جانیں

image

مسلمانوں کی تاریخ پر بننے والا ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کا ذکر آج کل ہر فردِ واحد کی زبان پر ہے، یہ وہ ڈرامہ ہے جس نے بہت کم عرصے میں اپنے کروڑوں مداح بنا لیے۔ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی یہ ڈرامہ بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس ڈرامہ میں آپ کے پسندیدہ اداکاروں نے ایک قسط میں کام کرنے کے کتنے پیسے لیے؟

دیلی دمیر

دیلی دمیر اس ڈرامہ سیریز میں ایک اہم کردار تھا، یہ آخر تک سلیمان شاہ کے خاندان کے ساتھ وفادار رہے، ان اداکار نے اس ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے 40 ہزار ترکش لیرا وصول کیے جو کہ پاکستانی 9 لاکھ 20 ہزار روپے بنتے ہیں۔

ابن العربی

ابن العربی ڈرامہ کا وہ کردار ہے جس کے لاکھوں مداح موجود ہیں، ان اداکار نے اتنی بہترین اداکاری کی ہے کہ ہر دیکھنے والے کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ انہوں نے ایک قسط میں کام کرنے کے 55 ہزار ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 13 لاکھ روپے ہیں۔

سلیمان شاہ

ڈرامہ میں سلیمان شاہ کا کردار بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے، یہ قبیلہ کے سردار اور ارطغرل کے والد تھے۔ انہوں نے ڈرامہ کی ایک قسط کے 70 ہزار ترکش لیرا وصول کیے جو کہ پاکستانی 16 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

سلجان خاتون

سلجان خاتون نے ڈرامہ کے پہلے سیزن میں منفی کردار ادا کیا جبکہ باقی کے سیزنز میں سلجان خاتون اس سلطنت کی سب سے وفادار خاتون رہیں، انہوں نے ڈرامہ میں ارطغرل کی بھابھی کا کردار ادا کیا۔ اس اداکارہ نے ایک قسط کے 90 ہزار ترکیش لیرا لیے جو کہ پاکستانی روپوں کے حساب سے 20۔5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

تورگت (نورگل)

تورگت کا اس ڈرامہ میں اہم کردار تھا، یہ ارطغرل کے بہترین ساتھیوں میں سے ایک تھا۔ اس اداکار کے بے شمار مداح ہیں، انہوں نے ڈرامہ کی ایک قسط کے 1 لاکھ 80 ہزار ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 41 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

حلیمہ خاتون

حلیمہ خاتون اس ڈرامہ کی ہیروئن تھیں۔ انہوں نے اس ڈرامہ کی ایک قسط میں کام کرنے کے 2 لاکھ ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 45 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ یہ اداکارہ پاکستان میں کافی مقبول ہیں جبکہ ترکی میں بھی یہ اول درجے کی اداکارہ تصور کی جاتی ہیں۔

ارطغرل غازی

ارطغرل کے چرچے تو ہر جگہ ہیں، ڈرامہ کے ہیرو نے سب سے زیادہ رقم وصول کی، انہوں نے ایک قسط میں کام کرنے کے ڈھائی لاکھ ترکش لیرا لیے جو کہ پاکستانی 56 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ پیسے لیتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.