پاکستان کی بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جو اپنی عمر سے بہت جوان نظر آتی ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی عمر بڑھنے کے بجائے گھٹتی ہی جا رہی ہے۔
آج ہم آپ کو ان ہی اداکاراؤں کی کم عمر کا راز بتانے والے ہیں۔
زیبا بختیار
زیبا بختیار پاکستان کی وہ خوبصورت اداکارہ ہیں جن کا ایک پورا دور تھا۔ ان کی اداکاری اور خوبصورتی کے چرچے ہر طرف تھے جبکہ اب انہوں نے اداکاری کم کردی ہے لیکن پھر بھی انہیں ان کے مداح بے حد یاد کرتے ہیں۔ یہ ناصرف ایک اداکارہ ہیں بلکہ ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ زیبا بختیار نے ایک مرتبہ اپنی خوبصورتی کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہمیشہ وقت پر سوتی ہیں اور کبھی ضرورت سے زیادہ غذا نہیں کھاتیں۔ زیبا بختیار کا کہنا تھا کہ وہ سبزی اور پھل کا استعمال کرتی ہیں، انہوں نے ایک مرتبہ ایکپریس ٹریبیون کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنی جلد کے لیے کیمیکل پروڈکٹس کا استعمال نہیں کیا، وہ ہمیشہ زیتون کا تیل کلینزر کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔
ریما
ریما بھی پاکستان کی خوبصورت اداکارؤں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنی ڈائیٹ کے بارے میں ایک مارننگ شو میں بتایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ چکی کے آٹے کی بنی روٹی کھاتی ہوں، اور اپنی روٹی خود بناتی ہوں۔ ریما نے بتایا کہ میں صبح اٹھتے ہی دو گلاس پانی پیتی ہوں، ریما نے مشورہ بھی دیا کہ اگر خالی پانی نہ پیا جائے تو اس میں کھیرے، پودینہ اور لیموں شامل کر لیں یہ آپ کی صحت کے لیے بہترین ہے۔ اس کے علاوہ ریما کا کہنا تھا کہ وہ سلاد زیادہ استعمال کر رہی تھیں۔
ماہ نور بلوچ
ماہ نور بلوچ سے کون ناواقف ہوگا، یہ وہ اداکارہ ہیں جن کی خوبصورت بے مثال ہے۔ ماہ نور بلوچ کی عمر تقریباً 50 برس ہے لیکن دکھنے میں وہ 30 یا 35 سال سے زیادہ نہیں لگتیں۔ ماہ نور بلوچ نے بھی سبزیوں اور پھلوں کو اپنی خوارک کا حصہ بنایا ہوا ہے۔ یہ باقاعدگی سے ایکسر سائز کرتی ہیں جس کی وجی سے بالکل فٹ ہیں۔
حدیقہ کیانی
حدیقہ کیانی پاکستان کی نامور گلوکارہ ہیں، یہ بھی ان افراد میں شامل ہیں جو اپنی عمر سے کاف کم نظر آتے ہیں۔ حدیقہ کیانی کی عمر اس وقت 49 برس ہے۔ حدیقہ کیانی کی خوبصورتی کا راز ان کا باقاعدگی سے ورک آؤٹ کرنا ہے، حدیقہ اپنی خوراک میں کچھ بھی ایسی چیز شامل نہیں کرتیں جو ان کے لیے نقصان دہ ہو۔