3 سوال منیب بٹ نے دئے جن کے خوبصورت جواب

image

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار منیب بٹ ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار ہیں۔ انہوں نے 2012 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد سے اب تک وہ ٹیلی ویژن کے کئی مشہور ڈراموں میں ظاہر ہوئے۔

اداکار منیب بٹ سے ہماری ویب کی جانب سے ان سے متعلق چند سوالات کئے گئے جن کے انہوں نے خوبصورت جواب دئے۔

اداکار سے پہلا سوال کیا گیا کہ کورونا وائرس نے آپ کی زندگی پر کیا اثر ڈالا اور گھر میں آپ خود کیا احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں؟

منیب بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جن ایس او پیز پر احتیاطی تدابیر کا کہا ہے اس پر عمل کررہا ہوں ، ساتھ ہی ماسک، سینیٹائزر کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس چیز کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ لوگوں سے زیادہ نہ ملیں اور سماجی قریبی سے پرہیز کریں۔

اداکار سے دوسرا سوال پوچھا گیا کہ اگر پاکستان میں ارطغرل غازی بنا تو مرکزی کردار کون کرے گا؟

جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کسی ایک کا نام نہیں لے سکتا یہ کردار کافی سارے لوگ کرسکتے ہیں جن میں حمزہ علی عباسی ، فیروز خان، ہمایوں سعید یا کوئی بھی۔

تیسرا سوال ان سے کیا گیا کہ فادرز ڈے آنے والا ہے آپ اپنے والد کے حوالے سے کیا خاص بات کہیں گے؟ اور آپ کیسے والد ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی میں پہلی مرتبہ فادرز ڈے آئے گا اور میں اپنی بیٹی کو انشاللہ اچھا تحفہ پیش کروں گا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.