اداکار شفاعت علی نے دو روز قبل کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا اور خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور اب ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
انھوں نے ٹوئٹر پر اپنے کورونا سے متاثر ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کچھ منفرد انداز میں کہا کہ: "مجھے زندگی میں کچھ مثبت چاہیے تھا اور کورونا نے کہا اور کوئی خدمت میرے لائق" ۔
اس کے علاوہ انھوں نے مذید بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، آپ سب کی محبت اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔