کینسر میں مبتلا اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی صحت سے متعلق ایک اور پیغام جاری کردیا

image

پاکستان کی معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ بریسٹ کینسر مجھ سے میری مسکراہٹ نہیں چھین سکتا-

اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری سب سے پیاری ٹوئٹر فیملی میرے پاس ہے-



انھوں نے مذید لکھا کہ معاف کیجئے گا میں ابھی کسی کو بھی انفرادی پیغامات کا جواب نہیں دے سکی ہوں۔

لیکن جلد ہی میں صحت یاب ہوجاؤں گی اور مجھے دوبارہ صحت و توانائی ملے گی پھر آپ سب دوستوں کے پیغامات کے جوابات دوں گی۔

جب تک مسکراتے رہیں اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ آپ سب میرے اپنے ہیں۔ خدا آپ سب لوگوں کی خیر کرے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.