بھارتی فلم اسٹار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کیریئر
کی شروعات ہی میں اپنی بیوی گوری خان کے عشق میں دیوانے ہو کر فلموں میں کام چھوڑنے کے لئے تیار ہو گئے تھے۔
اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے ایک انٹرویو کے دوران کہا گیا کہ میری بیوی میرے لئے سب سے زیادہ اہم ہے اور اگر مجھ سے کبھی بیوی یا کیریئر
میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا پوچھا گیا تو میں فلمیں چھوڑنے کو تیار ہو جاؤں گا، ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بس میری بیوی ہی ہے، میں اس سے پیار اور اس کا بہت احترام کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری کی شادی کو 28 سال گزر گئے ہیں۔