اداکارہ روبینہ اشرف گذشتہ ہفتے کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی تھیں اور چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ بات گردش کررہی ہے کہ اداکارہ شدید بیمار ہیں۔
روبینہ اشرف کی بیٹی کا کہنا ہے کہ والدہ کی طبعیت تیزی سے بہتر ہورہی ہے اور اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔
مینا طارق نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ردعمل میں انسٹاگرام پر اپنے ایک پوسٹ پر بتایا ہے کہ والدہ کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں، وہ ٹھیک ہیں اور ان کی طبعیت بہتر ہو رہی ہے۔
مینا طارق نے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ روبینہ اشرف کی جلدی سے صحتیابی کے کے لیے دعا کریں۔
رپورٹس کے مطابق دو روز قبل انہیں حالت بگڑنے پر کلفٹن کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے، اداکارہ کو کورونا وائرس کے باعث سانس لینے میں مشکل کا سامنا تھا۔