اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بالی ووڈ انڈسٹری کا دنیا بھر میں نام ہے اور اس میں تقریباؐ تمام ہی اداکار باصلاحیت ہیں۔ بالی ووڈ میں فنکاروں کی کوئی کمی نہیں تاہم کچھ فنکار ایسے بھی گزرے ہیں جو شوبز کے افق پر بہت تھوڑے وقت کے لئے ابھرے مگر قابلیت کی ایسی روشنی چھوڑی کہ ان کے مداح آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں۔
جی ہاں آج ہم بات کررہے ہیں ایک ایسی بھارتی ادکارہ کا جو کاجول سے پہلے بالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے میں ہیروئن کی حیثیت سے کام کرنے والی تھیں مگر ایک دن بدقسمتی سے بالکونی سے گرکر چل بسیں۔
وہ ہیں اداکارہ دیویا بھارتی۔ اداکارہ دیویا بھارتی محض انیس سال کی عمر میں اس فانی دنیا سے رخصت ہوئیں، تاہم اس مختصر عمر میں انہوں نے وہ نام کمایا جو بہت سے لوگ ان سے دوبارہ زندگی ملنے پر بھی نہیں کما سکتے۔ انہیں بالی ووڈ میں تیزی سے ترقی کرنے والی اداکارہ مانا جاتا ہے۔ لیکن ان کی زندگی اور کیریئر کا ایک ایسے وقت میں اختتام ہوا جب وہ اپنی کامیابیوں سے محظوظ ہونا شروع ہوئی تھیں۔
اس اچانک موت نے جہاں ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا وہیں ان کے کچھ وعدے بھی ادھورے رہ گئے۔
مرحوم بھارتی اداکارہ دیویا بھارتی نے 1992 میں صرف اٹھارہ سال کی عمر میں ایک سال میں بارہ فلمز کر کے اپنی صلاحیتوں میں کا لوہا منوایا۔