امریکہ میں سیاہ فام شخص کے قتل کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں رہنے والے لوگوں میں رنگت کے معاملے پر بحث جاری ہے۔
وہیں اسی بحث میں ایک ٹوئٹر صارف نے پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلروسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ایک ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ان پر طنز کیا تھا کہ پاکستان گوروں کے لئے نہیں ہے۔ اس کے بعد صارف نے مزید کہا تھا کہ آپ پاکستان میں آٹھ سال سے رہ رہی ہیں، لیکن آپ اب تک مسلمان نہیں ہوئیں اور نہ ہی نام تبدیل کیا۔
تاہم صارف نے بعد میں اپنا ٹوئٹر پیغام ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
لیکن شنیرا اکرم نے اس صارف کے طنزیہ ٹوئٹ کا جواب بہت ہی خوبصورت طریقے سے دیا، جس میں انہوں نے بس ایک لائن کا استعمال کرتے ہوئے صارف کو چپ کروا دیا ہے۔ شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ میرے دوست آپ کو ایک نہیں، بلکہ دو وباؤں سے لڑنے کی ضرورت ہے۔
اپنے اس پیغام میں شنیرا اکرم نے طنز کرنے والے شخص کی باتوں کو اس کے ذہن میں وبا قرار دیا ہے۔
شنیرا اکرم کے اس جواب کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی حمایت میں پیغامات جاری کئے گئے۔ ایک صارف نے طنز کرنے والے شہری کی جانب سے معافی مانگی اور شنیرا اکرم کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کے ان کے پاکستان میں بہت زیادہ مداح ہیں جو ان سے محبت کرتے ہیں۔