اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ہی عثمان پیرزادہ کو شادی کے لیے پروپوز کیا۔۔۔ معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی زندگی کے کچھ دلچسپ حقائق

image

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا وہ روشن ستارہ ہیں جس نے اپنی روشنی سے اس انڈسٹری کو تابناک کیا۔ انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے اپنے لاکھوں کروڑوں مداح بنائے۔

ان کی اداکاری ہر دیکھنے والے کو بے حد پسند آتی ہے، انہوں نے جس ڈرامہ میں کام کیا اس میں چار چاند لگائے۔

آج ہم آپ کو ان کی زندگی کے کچھ اہم حقائق سے آگاہ کریں گے۔

ثمینہ پیرزادہ 9 اگست 1955 کو لاہور کے ایک کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں، آپ کی والدہ ایک فیشن ڈیزائنر تھیں جبکہ آپ 3 بہنیں اور 1 بھائی ہیں۔ آپ نے کامرس میں بیچلر کیا ہے۔

آپ کے والدین کی بچپن میں علیحدگی ہوگئی تھی جبکہ ثمینہ بچپن سے ہی اپنی والدہ سے انتہائی قریب تھیں۔ شروع سے ہی ان کو اداکاری کا بے حد شوق تھا یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اسکول کے مختلف ڈراموں میں اداکاری کیا کرتی تھیں۔

اداکارہ کا ایک مرتبہ اپنی کزن کے ساتھ ایک اسٹوڈیو جانے کا اتفاق ہوا جہاں ان کی ملاقات عثمان پیرزادہ سے ہوئی،

اداکارہ کی عثمان پیرزادہ سے محبت کی شادی تھی، ان کو عثمان پیرزادہ کے ادب و آداب نے بے حد متاثر کیا تھا۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ہی عثمان پیرزادہ کو شادی کے لیے پروپوز کیا تھا۔ دونوں کی شادی 1975 میں ہوئی، اور اپنے شوہر کے توسط سے آپ اس انڈسٹری کا حصہ بنیں اور 1982 میں اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے کیرئیر کی کامیاب ترین فلم بلند 1980 میں کی۔ اداکارہ کو فلموں سے زیادہ ڈراموں میں کامیابی ملی۔ آپ نے کافی عرصہ اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کیا۔ اپنی شاندار اداکاری کے باعث ان کو متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اداکارہ کی دو بیٹیاں ہیں، جن کا زیادہ وقت بیرون ملک گزرا۔ آپ کو گھومنے پھرنے کا بے حد شوق ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.