پاکستان کی معروف اداکارہ سجل کی اداکار فیروز خان کے ہمراہ ایک پرانی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو ان کے کسی مداح نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شئیر کی جو خوب وائرل ہورہی ہے۔
سجل علی اور فیروز خان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دونوں ایک ساؤنڈ اسٹوڈیو میں موجود گانا گا رہے ہیں اور گانے پر ڈانس کرتے ہوئے اس سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔
میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سجل علی اور فیروز خان کی 2016 میں ریلیز ہونے فلم کی پروموشن کے دنوں کی ہے جس کو ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے ۔
واضح رہے کہ سجل علی اور فیروز خان ماضی میں ایک دوسرے کے قریبی دوست رہ چکے ہیں۔