برطانیہ کے ادارے ’دی انڈیپینڈنٹ کرٹکس‘ اور ’ٹی سی کینڈلر‘ نے رواں برس کے پرکشش چہروں کی فہرست جاری کردی۔
اس سال کی فہرست میں صرف 2 پاکستانی مرد اداکاروں کو پرکشش چہروں کے لئے شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی فہرست میں اداکار عمران عباس اور فواد خان شامل ہیں جبکہ گزشتہ سال اس فہرست میں جگہ بنانے والی اداکارہ ماہرہ خان اور گلوکارہ مومنہ مستحسن کو اس مرتبہ فہرست میں شمار نہیں کیا گیا۔
اس فہرست میں 239 شخصیات شامل ہیں، جن میں دنیا بھر سے مختلف شخصیات کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں سب سے زیادہ امریکا اور یورپی شخصیات جبکہ وسطی ایشیائی ممالک کی بھی چند ایک شخصیات کے نام شامل ہیں۔
بھارت سے چار اور پاکستان سے دو شخصیات کے نام شامل ہیں۔