سحر انگیز آواز کے مالک گلوکار عاطف اسلم کئی برسوں سے پاکستان کے مقبول ترین گلوکار ہیں۔
عاطف اسلم نے نہ صرف گانے بلکہ گذشتہ ماہ اذان اور اسمائے حسنٰی پڑھ کر عوام کے دل جیت لیئے۔
آج کل سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ گلوکار عاطف اسلم میوزک انڈسٹری کو خیر آباد کہنے والے ہیں۔
مگر ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے ان خبروں کی تردید کوتے ہوئے کہا کہ میوزک چھوڑنے کے بارے میں کوئی سوچ نہیں رکھتا۔
مگر دنیا کے ساتھ ساتھ دین کے لئے بھی کام کرنا چاہتا ہوں، انھوں نے مذید بتاتے ہوئے اپنی انمول خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میری خواہش ہے کہ ایک مرتبہ خانہ کعبہ میں اذان دوں۔