معروف اداکارہ عائشہ خان کی ساس کون ہیں؟ جانیں ان کی فیملی کے بارے میں ایسی دلچسپ باتیں جو شاید آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی

image

عائشہ خان کے بارے میں سب ہی جانتے ہیں، یہ پاکستانی میڈیا کا ایک جانا مانا نام ہے۔ انہوں نے بے شمار ہٹ ڈرامہ سیریل کیے جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

چنانچہ اب وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں لیکن پھر بھی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔

اپریل 2018 میں اداکارہ کی شادی عقبیٰ حدید ملک سے ہوئی جو کہ پاکستان آرمی میں میجر ہیں۔

عائشہ خان نے مثبت اور منفی دونوں کردار ادا کئے، ان کی شاندار اداکاری نے اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کیا۔

عائشہ خان کے مشہور ڈراموں میں من مائل، وہ ایک پل، تمھارے سوا، مہندی، مجہے خدا پہ یقین ہے، کچھ پیار کا پاگل پن، چار چاند اور دل عشق وغیرہ شامل ہیں۔

اداکارہ نے فلموں میں بھی کام کیا، جن میں وار ، جوانی پھر نہیں آنی اور ابھی تو میں جوان ہوں شامل ہیں۔

اداکارہ عائشہ خان کی ساس پی ٹی آئی سے منسلک ہیں اور ایم این اے بھی ہیں۔

ان کی ساس جب ایم این اے منتخب ہوئیں تو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انہوں نے بہت خوبصورت طریقے سے اپنی ساس کو مبارکباد دی۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.