بیٹیوں کی وفات کے بعد میں بالکل ٹوٹ گیا، لندن سے بھاگ کر آیا لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔۔۔ اداکار عمیر رانا کی بیٹیوں سے جدائی کی کہانی

image

عمیر رانا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو زیادہ مشہور نہیں ہیں لیکن جس بھی ڈرامہ میں اداکاری کرتے ہیں، ان کی اداکاری بے مثال ہوتی ہے۔

عمیر رانا نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی بیٹیوں کی وفات کے بارے میں بتایا۔

عمیر رانا کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے ہی بچوں سے بہت محبت تھی، مجھے شروع سے اپنے بچے کی خواہش تھی۔ میرا بیٹا شادی کے 4 سال بعد پیدا ہوا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میری خوشی ناقابلِ یقین تھی۔

اداکار نے بتایا کہ اس وقت ان کے 2 بچے ہیں۔ ایک بیٹی عافیہ اور بیٹا ریان، ان کا کہنا تھا کہ میں نے جڑواں بچے کھو دیے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ 2012 کی بات ہے جب یہ حادثہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کی جڑواں بیٹیاں ہوئیں تو سارا خاندان بےحد خوش تھا۔

عمیر رانا کا کہنا تھا کہ جب مجھے پتہ چلا کہ میری بیٹیاں زندہ نہیں رہ سکیں تو میں بالکل ٹوٹ گیا، مجھے شدید دکھ ہوا۔ میں لندن سے بھاک کر آیا لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔

مزید ان کا کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.