پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مرد۔۔۔ پہلے نمبر پر کون؟

image

پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کے خوبرو اور پُرکشش اداکار عمران عباس پہلے نمبر پر موجود سب پر بازی لے گئے۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، چاہے وہ شعبہ اداکاری کا ہو، ماڈلنگ کا ہو، کھیل کا ہو یا کوئی بھی یہاں لوگوں کی قابلیت کو بھرپور سراہا جاتا ہے۔

خبر رساں ادارے کانن ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 2020 کے پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق معروف اور اسٹائلش اداکار عمران عباس پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اداکار عماد عرفانی دوسرے اور بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے 35 خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر اداکار و میزبان دانش تیمور ہیں پانچویں نمبر پر عمر شہزاد، چھٹے پر شہزاد نور، ساتویں نمبر پر ماڈل حسنین لہری، آٹھویں نمبر پر اداکار آغا علی، نوویں نمبر پر سکندر رضوی اور دسویں نمبر پر زیان ملک ہے۔

فہرست میں گیارویں نمبر پر فرحان طاہر، 12ویں نمبر پر شہباز شگری، 13ویں نمبر پر اداکار شہریار منور ،14 ویں نمبر پر عدیل چوہدری، 15 ویں نمبر پر گیبی گرے سید فواد احمد، 16ویں نمبر پر معروف اداکار میکال ذوالفقار، 17ویں نمبر پر سیف الوہاب ،18ویں نمبر پر اسد شان، 19ویں نمبر پر اداکار نبیل زبیری، 20 ویں نمبر پر جہان خالد، 21ویں نمبر پر عطا یعقوب، 22ویں نمبر پر اداکار و ٹک ٹاک اسٹار نور حسن ،23 ویں نمبر پر چیمپ ایمی ،24ویں نمبر پر نامور اداکار شان شاہد، 25ویں نمبر پر اداکار عثمان مختار ہیں-

اس فہرست کے مطابق 26ویں پر اداکار فواد خان، 27ویں نمبر پر ایمل خان ، 28 ویں نمبر پر عبداللہ اعجاز ،29 ویں پر فلم انڈسڑی کے اداکار بلال اشرف جبکہ 30 ویں نمبر پر بلال لاشاری ہیں

فہرست کے مطابق 31ویں نمبر پر باکسر عامر خان اور 32ویں نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک جبکہ 33ویں نمبر پر زاہد احمد ہیں اس فہرست میں 34واں نمبر اداکار احسن خان اور 35واں نمبر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل اداکار عمران عباس اور فواد خان کو کو ٹی سی کینڈلر اورا نڈیپینڈنٹ کرٹکس کی جانب سے 2020 کے 100 پر کشش چہروں کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.