کیا آپ جونی لیور کی بیٹی کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ کون سی فلم میں اداکاری کر چکی ہیں؟

image

بھارتی انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیڈین جونی لیور کا شمار اُن اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد مزاحیہ کردار ادا کرکے بالی ووڈ میں اپنی ایک منفرد پہچان قائم کی ہے۔ بھارتی لیجنڈ جونی لیور کی بیٹی بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل پڑیں، انہوں نے بھی اسٹینڈ اپ کامیڈی کا آغاز کیا اور بہت کم وقت میں پزیرائی حاصل کی۔ جونی لیور کی بیٹی کا نام جیمی لیور ہے اور اپنی باصلاحیت فنکاری کے ذریعے مداحوں کے دلوں میں آہستہ آہستہ مقام حاصل کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جونی لیور کی بیٹی جیمی لیور نے اگست 2012 میں لندن کی ایک تحقیقی ایجنسی میں بطورِ مارکیٹنگ ایگزیکٹو اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، 2012 میں ہی وہ دی کامیڈی اسٹور میں اپنی کارکردگی کے باعث اسٹینڈ اپ کامیڈین بھی بنیں۔

جیمی لیور نے سال 2015 میں مشہور کامیڈین اور میزبان و اداکار کپل شرما کی فلم کس کس کو پیار کروں اور فلم ہاؤس فل میں اداکاری کے جوہر پیش کئے تھے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں جیمی لیور نے کہا کہ لوگ میری اس طرح تعریف نہیں کرتے کہ آپ بہت خوبصورت ہیں بلکہ میں ہمیشہ یہی سنتی ہوں کہ آپ بہت مزاحیہ ہیں یا آپ بڑی مہارت سے عجیب اور مزاحیہ قسم کے چہرے بناتی ہیں جبکہ کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ آپ خوبصورت ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں جمی نے بتایا کہ بچپن سے ہی مجھے اپنے دوستوں، ٹیچرز، اور اپنی آنٹیوں کی نقل اُتارنا بہت پسند تھا اور میں بہت لطف اندوز ہوا کرتی تھی۔ میرے والدین میرے شوق سے اچھی طرح واقف تھے۔ وہ آج بھی کہتے ہیں کہ اُنہیں معلوم تھا کہ میرے اندر بھی یہی جراثیم تھے لیکن انہوں نے کبھی بتایا نہیں کیونکہ اُن کی خواہش تھی کہ پہلے میں اور میرا بھائی اپنی تعلیم مکمل کریں اور ملازمت کریں اور پھر اپنے شوق کو پورا کریں۔

علاوہ ازیں جیمی لیور کئی اسٹیج پرفارمنس انجام دے چکی ہیں اور بہت سے اعزاز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ پراگرامز میں بھارتی فنکاروں کی نقالی کی ہے لیکن کیا کبھی کسی نے اعتراض کیا ؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کی نقالی کرتے وقت انہیں بہت ڈر لگتا ہے۔ وہ یہ سوچتی ہیں کہ کسی اداکار کی نقل کریں اور رات کے کسی وقت فون آجائے کہ تم ہماری نقالی کیوں کررہی ہو؟ ایسا کرنے سے قبل میں اس چیز کا کافی دھیان رکھتی ہوں میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔

جیمی نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ انہیں یہ بات سمجھائی ہے کہ جب بھی کسی کی نقالی کرو تو اس طرح کرو کہ اُس شخص کو برا نہ لگے بلکہ اسے تمہارا کام پسند آئے۔ ہمارے انڈین مداح بہت حساس ہیں۔ اگر آپ کسی فن کار کی غلط نقالی کرو گے تو وہ ناراض ہوسکتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.