نہم جماعت کے آن لائن امتحانی اور انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نہم جماعت 2021 کیلئے آن لائن امتحانی اور انرولمنٹ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے جبکہ گورنمنٹ اسکول بغیر کسی فیس کے نہم جماعت کے امتحانی اور انرولمنٹ فارم 15دسمبر تک بغیر کسی فیس کے جمع کرا سکتے ہیں۔ بورڈ کے سیکرٹری سید محمد علی شائق نے کہا ہے کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکول سربراہان نہم جماعت کیلئے آن لائن امتحانی فارم 15دسمبر تک بغیر لیٹ فیس کے جبکہ آن لائن انرولمنٹ فارم 30نومبر2020 تک بغیر لیٹ فیس کے بورڈ کی سائٹ www.bsek.edu.pk/bsekportalپر جمع کرا سکتے ہیں۔ سیکرٹری بورڈ نے کہا کہ تمام گورنمنٹ اسکول،بلدیہ،میونسپل کارپوریشن اور لیبرڈپارٹمنٹ کے ماتحت آنے والے اسکول بغیر کسی فیس کے امتحانی فارم اپنے تصدیق شدہ گورنمنٹ اسکول کے اتھارٹی لیٹر اور تمام طلبہ کے جمع کئے گئے انرولمنٹ کی رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ امتحانی فارم اکاؤنٹس سیکشن سے رسید بنوانے کے بعدبورڈ کے ایگزامینشن اسٹور سے حاصل کر سکتے ہیں اور اسی شیڈول کے مطابق جمع بھی کرا سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.