ایسی مشہور شخصیات جن کو ارطغرل غازی کے لباس میں دیکھ کر لوگوں نے دئیے دلچسپ تبصرے

image

مقبولیت کی بلندیوں کے پہنچنے والا ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے اسکرین پر آتے ہی تمام ریکاردز اپنے نام کرلیے۔

سرکاری چینل پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشر کیے جانے والا یہ تاریخی ڈرامہ پانچ سیزن پر مشتمل ہے۔ اس ڈرامے کے مرکزی کردار قبائلی سردار ارطغرل غازی ہیں۔

ارطغرل غازی سے متاثر ہوکر کئی مشہور شوبز شخصیات نے ان جیسا لباس زیب تن کیا، آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ کونسی سیلیبریٹیز ہیں۔

1- اریکا حق

مقبول پاکستانی ٹک ٹاکر اریکا حق بھی ارطغرل غازی کی مداح نکلیں اور انہوں نے مقبول ترک جنگجو ارطغرل جیسا لباس زیب تن کیا۔

2- سید پہلاج حسن

مشہور و معروف میزبان اور سینئر صحافی اقرار الحسن کے صاحبزادے سید پہلاج حسن نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی سے محبت کا اظہار کیا۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلاج نے ارطغرل کی طرح ہاتھ میں تلوار میں تھامی ہوئی مگر وہ اصلی نہیں بلکہ نقلی تھی۔

3- علی خان

ایک اور مشہور ٹک ٹاکر علی خان جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور اپنی منفرد ویڈیوز شئیر کرتے رہتے ہیں۔ علی خان نے بھی ارطغرل غازی کی طرح لباس پہن کر مزید مقبولیت حاصل کی۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے اور پہلی قسط کے ویوز کا ریکارڈ قائم ہوا جسے اب تک 7 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، یہ پاکستان میں کسی بھی ڈرامے کی ایک قسط کو سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts