شہرقائد میں صبح سے حبس کا راج ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی جاسکتی ہے جبکہ مطلع جزوی ابر آلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
سمندری ہوائیں بند، نمی کا تناسب زائد ہونے سے حبس کی کیفیت محسوس ہو رہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، نمی کا تناسب 74 فیصد ہے، آئندہ تین روز تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔