ٹک ٹاک اسٹار نے کالک مل کر بھیک مانگنا شروع کردی۔۔۔ پولیس کے ہتھے چڑھنے پر جیب سے ڈالر اور پاؤنڈز نکل آئے

image

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پولیس کی جانب سے بھیس بدل کر بھیک مانگنے والے ٹک ٹاک اسٹار کو پکڑ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل 'ڈسکہ' میں ایک گوری رنگت والے ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے منہ پر کالک ملی اور بھکاری بن گیا۔ اس نے یہ روپ اپنا کر لوگوں کو خوب پاگل بنایا۔

تاہم اس لڑکے کو پٹرولنگ پولیس نے پکڑ لیا۔ گرفتاری کے بعد لڑکے کی جیب سے ریال، ڈالر اور پاؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 'لڑکا چہرے پر کالی سیاہی لگا کر بھیک مانگتا تھا، ٹک ٹاک اسٹار پٹرولنگ کے دوران پولیس کی نظر میں آیا، تلاشی کے دوران لڑکے کی جیب سے غیرملکی کرنسیاں برآمد ہوئیں'۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts