سندھ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

image

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر دوبارہ اسکولوں اور جامعات کو بند کرنے کے حوالے سے تجاویزات پر غور کیا جارہا تھا لیکن اب سندھ کے وزیرِ تعیم سعید غنی کی صدارت میں سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں سیکریٹری اسکولز، سیکریٹری کالجز اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمین شریک ہوئے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر مزید سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ اور اب سندھ میں موسمِ سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی۔

جو تعلیمی ادارے آن لائن کلاسز لینا چاہتے ہیں وہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا اس پر کوئی پابندی نہیں۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ: '' وفاق کا مؤقف ہے کہ 25 نومبر تا 24 دسمبر بچوں کو آن لائن گھروں میں ہی تعلیم دی جائے اور والدین اسکولز میں اساتذہ سے ہفتہ وار ہوم ورک لیں۔ اور وفاق سرما کی تعطیلات 25 دسمبر 2020ء سے 10 جنوری 2021ء تک کرنے کا کہہ رہا ہے لیکن ایسا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں دیا جا رہا۔''

اجلاس میں 23 نومبر تک کے لیے تمام صوبوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیئے جانے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ این سی او سی کی تجاویز پر مشاورت بھی کی گئی۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.