اینٹی ریپ بِل: حکومت نے انسدادِ ریپ کے قانونی مسودے کو حتمی شکل دے دی

image

جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت نے انسدادِ ریپ کے قانون کے مسودے کو حتمی شکل دے دی، خصوصی عدالتوں کی تشکیل سے ریپ مقدمات کے لئے تیز رفتار اور مؤثر پراسیکیوشن بِل میں شامل۔

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق انسدادِ ریپ کے قانون کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، انکا کہنا تھا کہ اس اینٹی ریپ بل کا مقصد متاثرین کا تحفظ اور ملزمان کا ریکارڈ رکھنا ہے، جبکہ خصوصی عدالتوں کی تشکیل کے زریعے ایسے مقدمات کی تیز رفتار اور مؤثر پراسیکیوشن بل میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے چند روز قبل وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم اور وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری کو ہدایت کی تھی کہ کوئی ایسا قانون تشکیل دیں جس کے زریعے زیادتی کے شکار بچوں اور خواتین کو بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کروانے کی سہولت مل سکے اور ان کی شناخت چھپانے سمیت انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یاد رہے کہ زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے سے متعلق آرڈیننس کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts