بچوں کا صرف اسکول آنا بند کیا ہے تعلیمی سرگرمیاں نہیں، شفقت محمود نے واضح کردیا

image

بچوں کو کورونا کا شکار ہونے کے لئے نہیں چھوڑ سکتے تھے، بچوں کا اسکول آںا بند کیا ہے تعلیمی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں، شفقت محمود کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِصحت شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول میں بچوں کا داخلہ بند کیا ہے تاہم تعلیمی سرگرمیاں اب بھی آن لائن جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچے اگر خود بھی وائرس سے متاثر نہ ہوں تو بھی ان سے گھر میں موجود بزرگ اور دیگر افراد میں وائرس پھیل سکتا ہے تاہم اسی صورتحال سے بچنے کے لئے بچوں کا اسکول میں آنا بند کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل نہ ہونے اور احتیاط کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لینا پڑا۔

یاد رہے کہ اسکولز میں آن لائن تدریسی عمل فراہم کرنے والے اساتذہ بھی مرحلہ وار آسکیں گے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts