ایشیا کی اعلیٰ یونیورسٹیز میں پاکستان کی کونسی جامعہ کا نام شامل؟

image

اشیا کی 100 سب سے بہترین جامعات میں پاکستان کی 39 جامعات شامل، صرف ایک فہرست میں 76واں نمبر بنا سکی۔

تفصیلات کے مطابق کیوایکورولی سائمنڈز (کیو ایس) کی جامعات کی رینکنگ میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) نے ایشیا کی 100 بہترین جامعات میں 76ویں نمبر پر جگہ بنا لی۔

پاکستان کی 39 یونیورسٹیز کو ایشیا کی یونیورسٹیز کے 2021 کیو ایس رینکنگ میں شامل کیا گیا تھا جس میں پاکستان کی صرف ایک ہی یونیورسٹی ایشیا کی 100 بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں جگہ بنا سکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس پورے ایشیا سے 650 جامعات کو اشیا کی بہترین یونیورسٹی کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا تھا، تاہم پاکستان سے درجہ بندی میں شامل کی جانے والی 39 یونیورسٹیز میں صرف نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہی ایشیا کی 100 بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں 76ویں نمبر پر آئی ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.