بختاور بھٹو کی منگنی کی تصاویر وائرل, دیکھیں تقریب کی چند خوبصورت تصاویر

image

سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

کراچی میں بلاول ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں بختاور اور محمود چوہدری نے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنائی۔

تقریب میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کیا، جس میں دونوں بے حد خوبصورت دکھائی دیے۔

تقریب میں پاکستانی اور انگریزی کھانے شامل کیے گئے، مینیو میں مچھلی، چکن بروسٹ، بریانی اور کوفتے شامل تھے۔

خاندان کے افراد کے علاوہ تقریب میں 100 سے 150 افراد شریک ہوئے۔ آصف زرداری تقریب میں شرکت کے لیے اسپتال سے اپنے گھر پہنچے جبکہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک سے تقریب میں شریک ہوئے۔

تصاویر ملاحظہ کیجئے۔




About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts