ولی بابر قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، پاکستان کی بڑی جماعت کے مجرموں کو کیا سزا سنائی گئی؟

image

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق پبلک پراسکیوٹر نعمت اللہ رندھاوا اور نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر ولی بابر کے قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو جرمانے اور عمرقید کی سزا سنائی گئی ہے، عدالت کی جانب سے سزا پانے والے ملزمان میں ایم کیو ایم کارکن کاظم رضا اور نعمان شامل ہیں۔

واضح رہے ملزمان کو رینجرز نے کراچی آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔ ملزمان نے رینجرز انٹروگیشن اور جے آئی ٹی کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق نعمت رندھاوا کو 2013 ء میں ناظم آباد کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا، عدالت نے کیس میں 3 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیے جانے والے ملزمان میں عبداللہ عرف دانش، غفران عرف سندھی اور عزیز اللہ شامل ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts