''میں نے اس جیکٹ کو 12 سال تک استعمال کیا اور پھر''۔۔۔ اداکار آغا علی نے کیا اپنی جیکٹ کے حوالے سے دلچسپ انکشاف

image

خوبصورت آواز کے مالک اداکار آغا علی نے حال ہی میں اپنی جیکٹ کے حوالے سے ایسا انکشاف کیا کہ مداح حیران رہ گئے، کیونکہ زیادہ تر لوگ ایسی باتیں کم ہی بتاتے ہیں۔

آغا نے سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپلیکیشن انسٹاگرام پر جیکٹ میں ملبوس ایک تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں ساری کہانی بتا دی۔

اداکار نے لکھا کہ ''میں نے اپنی پہلی لیدر کی جیکٹ 2001 میں خریدی اور پھر 12 سال تک اُسے ہی استعمال کیا''۔

آغا علی نے انکشاف کیا کہ ''جب جیکٹ کا لیدر خراب ہوا تو پھر میں نے اُسے پہننا چھوڑ دیا مگر جیکٹ ابھی تک میرے پاس ہے۔ مجھے چمڑے (لیدر) کی جیکٹس بے انتہا پسند ہیں، یہ وہ واحد چیز ہے جو میں نے کسی سے مانگ کر نہیں پہنی''۔

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ''اب جب میری پرانی جیکٹ خراب ہوگئی تھی تو میں نے حال ہی میں نئی چمڑے کی جیکٹ بنوائی ہے''۔

آغا علی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ''کراچی میں چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی بدولت چمڑے کی جیکٹ پہننا ممکن ہوا ورنہ شہر میں جیکٹ پہننے کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی''۔

خیال رہے شہر قائد میں گزشتہ 3 دنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، جس نے شہریوں کا خون جما دیا۔ شدید سردی کے باعث لوگوں نے گرم کپڑے نکالے اور انہیں زیب تن کیا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts