پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی فنکار ایسے ہیں جو آج بھی کسی نوعمر کی طرح دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کی اصل عمر جان کر ہر کوئی حیران رہ جاتا ہے۔ کچھ مشہور شخصیات نے تو خود کو اس قدر فٹ رکھا ہوا ہے کہ وہ 27 یا 28 سال سے زیادہ نہیں لگتے لیکن در حقیقت وہ جلد ہی 50 کے ہندسے میں پہنچنے والے ہیں۔
آئیے آپ کو ان شخصیات کے بارے میں بتاتے ہیں، جن کی عمر زیادہ ہے لیکن مداحوں کو لگتا ہے گویا ان کی عمر ہی ٹھہر گئی ہو۔
حدیقہ کیانی
پاکستانی میوزک انڈسٹری کا جانا مانا نام حدیقہ کیانی کے گانے لاکھوں افراد کے پسندیدہ ہیں، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کافی چھوٹی عمر سے کر لیا تھا تاہم اب یہ اس عمر کی لگتی ہی نہیں جتنے کی یہ ہیں۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی کی پیدائش 11 اگست 1974 کو ہوئی۔ اس حساب سے ان کی عمر 46 برس ہے۔ حدیقہ کیانی نے خود کو اتنا فٹ رکھا ہوا ہے کہ یہ 30 سال سے زیادہ عمر کی نہیں لگتیں۔
ہمایوں سعید
ڈرامہ و فلم انڈسٹری کا ایک اور مقبول ستارہ ہمایوں سعید اگلے سال 50 برس کے ہوجائیں گے۔ ان کی پیدائش 27 جولائی 1971 کو ہوئی۔ ہمایوں سعید ایک کامیاب ترین اداکار ہیں۔
شہزاد رائے
گلوکار شہزاد رائے کی پیدائش 1977 میں ہوئی، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1995 میں کیا۔ 43 سالہ گلوکار آج بھی کسی نوجوان کی طرح نظر آتے ہیں۔
فیصل قریشی
نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فیصل قریشی 26 اکتوبر 1973 کو پیدا ہوئے۔ اس حساب سے یہ اس وقت 47 سال کے ہیں۔
٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔