ماں کے پیٹ میں بچہ پیدائش سے پہلے اپنی ماں کی حفاظت کیسے کرتا ہے؟ وہ معلومات جو حاملہ خواتین نہیں جانتیں

image

ماں اور بچے کا ایک ایسا خالص رشتہ ہوتا ہے جو الفاظ میں بیان کیا ہی نہیں جا سکتا، یہ ایک ایسا جذبہ ہے جس کی کوئی مثال نہیں۔

ہم بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر کسی بچے کو کوئی مشکل پیش آئے تو اس کی ماں اسے حل کرنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ ماں اور اولاد کے رشتہ کا کوئی مول نہیں۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی دلچسپ بات بتانے جا رہے ہیں، جو آپ کو اس سے قبل معلوم نہیں ہو گی۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک بچہ بھی پیدائش سے قبل اپنی ماں کی حفاظت کر سکتا ہے؟ یہ جان کر بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوگا کہ آخر ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟

مختلف تحقیق کے مطابق اگر دوران حمل ماں کو کسی قسم کی چوٹ لگ جائے یا جسم کے کسی بھی حصے کے ٹشو یا سیل کو نقصان پہنچے تو بچہ جو ماں کے پیٹ میں ہے، وہ اسے قدرتی طور پر اپنے اسٹیم سیل (Stem cell ) دے دیتا ہے جس سے ماں کی متاثرہ جگہ یا چوٹ لگی ہوئی جگہ جلد ہی ٹھیک ہو جاتی ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts