دوبارہ سرکاری نوکری لینے پر پنشنرز کو پچھلی پنشن وصولی کی مشروط اجازت

image

وفاقی حکومت نے پنشنرز کو دوبارہ سرکاری ملازمت کے دوران پنشن وصول کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

ذرائع کے مطابق دوبارہ ملازمت کے دوران پنشنر ز کو تنخواہ سے ان کی مجموعی پنشن کے برابر رقم منہا کرنے کی شرط پر پنشن وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے ان ہزاروں پنشنرز کو فائدہ ہوگا جو ایک ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد صدر سیکریٹریٹ، وزیراعظم سیکریٹریٹ، سپریم کورٹ پاکستان، سینیٹ سیکریٹریٹ، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان سمیت 36 مختلف اداروں میں دوبارہ ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

قبل ازیں وزارت خزانہ نے دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والوں کو تنخواہ یا پنشن لینے کا اختیار دیتے ہوئے دونوں ایک ساتھ حاصل کرنے سے روکا گیا تھا۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts