شادی شدہ اور ایک بچے کے باپ شہزاد رائے کو شادی کی پیشکش، گلوکار نے کیا دلچسپ جواب دیا؟

image

پاکستان کے نامور گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کسی تعارف کے محتاج نہیں، اپنی فٹنس کی وجہ سے یہ اکثر و بیشتر ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ تاہم گلوکار کے ساتھ حال ہی میں ایک ایسا دلچسپ واقعہ پیش آیا کہ سوشل میڈیا صارفین مسکرانے پر مجبور ہوگئے۔

ہوا کچھ یوں کہ مشہور فیشن صحافی 'حیا بخاری' نے گلوکار کو شادی کی پیشکش کی۔

حیا بخاری نے ٹوئٹ کیا کہ ''کیا کوئی شہزاد رائے کو راضی کر سکتا ہے کہ وہ مجھ سے شادی کر لیں؟ میں وعدہ کرتی ہوں کبھی بھی ان کی جلد کا خیال رکھنے والی چیزیں نہیں لوں گی''۔

گلوکار نے جواب دیتے ہوئے اپنا ٹوئٹ لکھا کہ ''انہیں راضی کرنے کی کوشش کروں گا''۔

حیا نے شہزاد کے اس مزے دار اور دلچسپ ٹوئٹ کا جواب دیا کہ ''آپ ایک بہترین انسان ہیں، کبھی نہیں بدلیے گا''۔

واضح رہے شہزاد رائے کی سال 2009 میں سلمیٰ عالم سے شادی ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا سکندر بھی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts