شاکا لاکا بوم بوم والا بچہ اب کتنا بڑا ہو گیا ہے؟ دیکھیں نئی تصاویر

image

بچپن میں ''شاکا لاکا بُم بُم'' کا ڈرامہ تو یقیناً آپ نے بھی دیکھا ہوگا اور 2000 ء کے دور کے ہر بچے نے یہ ڈرامہ ضرور دیکھا ہوگا۔

روزانہ شام میں 6 بجے کے وقت آنے والا یہ ڈرامہ سب بچوں کی اولین پسند ہوا کرتا تھا کیونکہ اس میں ایک بچے کے پاس جادوئی پینسل تھی، جس سے وہ جو بھی چاہتا تھا ہاتھ سے ڈرائنگ بنا کر حاصل کر لیتا تھا اور اسی پینسل کی وجہ سے اس ڈرامے کو پسند کیا جاتا تھا۔

اب اس ڈرامے کو ختم ہوئے 16 سال گُزر گئے اور آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ 16 سال بعد اس ڈرامے کا مرکزی کردار '' سنجو'' اتنا بڑا ہوگیا ہے۔

آپ بھی دیکھیں کہ یہ اب کیسا نظر آتا ہے:

ان کا اصل نام کنشُک ویدیا ہے، یہ مختلف بھارتی ڈراموں اور اشتہارات میں نظر آ چکے ہیں۔ ساتھ ہی یہ ماڈلنگ کے شوقین بھی ہیں اور مخلتف شوٹس میں بھی نظر آ چکے ہیں۔

سنجو کے مطابق اگر ان کو دوبارہ شاکا لاکا بُم بُم جیسے ڈراموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو یہ ایسی آفر کو ضرور قبول کریں گے کیونکہ ان کی پہچان اسی ڈرامے سے بنی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts