9 سال سے جیل میں قید تھے اور جب واپس آئے تو شادی ۔۔۔ مہنگی ترین شادی کرنے والا یہ شخص کون ہے؟ جانیں اس منفرد شادی کے بارے میں

image

زیادہ تر لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی دھوم دھام سے ہو، اور یہی وجہ ہے کہ اکثر شادیوں میں کوئی نہ کوئی ایسا منفرد کام ضرور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس سے شادی یادگار بن جائے۔ کچھ ایسا ہی ہوا گلگت بلتستان میں ہونے والی اس شادی میں ۔ جس میں 24 گھنٹے تک شادی کا کھانا چلتا رہا جو مہمان آیا جب آیا اس کی آؤ بھگت بہترین قسم کے کھانوں اور مشروبات سے کی گئی۔

گلگت بلتستان میں مقیم عوامی ورکرز پارٹی کے 42 سالہ چیئرمین بابا جان کی شادی کو گلگت میں ہونے والی شادیوں میں سب سے طویل ترین شادی قرار دیا جا رہا ہے۔

تعجب کی بات یہ ہے کہ 9 سال تک بابا جان جیل میں قید تھے اور جب جیل سے رہائی کے بعد واپس آئے تو ان کی شادی کی تاریخ رکھ دی گئی۔

گزشتہ روز ان کی شادی انجام پائی جو کہ 4 روز سے چل رہی تھی۔ یہ شادی منفرد اس لئے تھی کیونکہ غذر کے علاقے گچ کے ہر خاص اور عام شخص نے شادی میں شرکت کی، دولہے نے اپنی جیب سے ایک روپیہ بھی خرچ نہ کیا اور نہ دلہن کے گھر والوں نے بلکہ تمام تر اخراجات عوامی ورکرز پارٹی کے ان کارکنوں نے مل کر ادا کئے جو کہ بابا جان کے رفیق ہیں۔

شادی میں مہمانوں کے لئے لگاتار 4 روز تک ثقافتی شو بھی منعقد کیا گیا جس میں گلگت کے مختلف مشہور موسیقاروں نے اپنی آواز سے لوگوں کے دل جیتے اور روایتی رقص بھی کئے گئے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts