شوبز کی دنیا میں موجود اداکار اپنی باصلاحیت اداکاری اور بھرپور محنت سے ترقی کی راہ پر گامزن رہتے ہیں۔ جیسا کہ پاکستان شوبز انڈسٹری دن بہ دن مضبوط ہونے کے ساتھ کامیابی کے منازل طے کر رہی ہے وہیں اداکار بھی شوبز کی ترقی سے اچھا معاوضہ لے کر کام کرتے ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ ہماری انڈسٹری کے 5 امیر ترین اداکار کون سے ہیں اور ان کی کل آمدنی کتنی ہے؟
1- حرا مانی
پاکستانی شوبز کی نامور اداکارہ حرا مانی کا شمار باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جن کی اداکاری کے مداح دیوانے ہیں۔ حرا مانی کی سالانہ آمدنی ایک کروڑ سے زائد ہے۔
2- مہوش حیات
تمغہ امتیاز سے نوازے جانے والی شوبز صنعت کی مقبول اداکار مہوش حیات کا شمار بھی پاکستان کے امیر ترین اور سب سے زیادہ پیسے لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ مہوش حیات کی سالانہ آمدنی تقریباً 40 ہزار ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی 67 لاکھ 2 ہزار روپے بنتے ہیں۔
3- علی ظفر
گلوکار، فنکار، ڈانسر ، مصور، شاعر علی ظفر میں یہ ساری قابلیتیں موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے علی ظفر تمام فنکاروں میں سرفہرست ہیں اور امیر ترین شخصیت بن چکے ہیں۔علی ظفر صرف پاکستان کے ہی نہیں بلکہ بھارت کے بھی مقبول ترین گلوکار ہیں۔علی ظفر کی سالانہ آمدنی 10 کروڑ 5 لاکھ 30 ہزار روپے ہے۔
4- ماورہ حسین
پاکستانی ڈراموں فلموں یہاں تک بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوانے والی خوبرو اداکارہ ماورہ حسین کی سالانہ آمدنی تقریباً 25 ہزار ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی 41 لاکھ 88 ہزار 750 روپے بنتے ہیں۔
5- فیصل قریشی
شوبز کے سینئیر اداکار فیصل قریشی جنہیں پاکستانی ڈراموں کی جان سمجھا جاتا ہے بھرپور شہرت کے حقدار ہیں۔ اداکار و شو میزبان فیصل قریشی کی سالانہ آمدنی 50 ہزار ڈالرز ہے جو پاکستانی 80 لاکھ 22 ہزار 500 روپے بنتے ہیں۔