مہنگے انڈوں سے لوگ پریشان، قیمت کیوں بڑھ رہی ہے؟ اصل وجہ سامنے آگئی

image

سردی کے بڑھتے ہی انڈوں کی قیمت میں اضافہ تو عام سی بات ہے لیکن لوگ اس بات سے بھی پریشان ہیں کہ آخر قیمت کیوں بڑھے جا رہی ہے؟

تاہم اس حوالے سے ایگری فورم پاکستان کے صدر ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ ''انڈوں کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے تھی کیونکہ نا ہی پیداوار کم ہوئی اور نہ اسے کورونا نے متاثر کیا''۔

انہوں نے کہا کہ ''قیمت میں اضافے کی صرف ایک وجہ ہے کہ صوبوں کے اندر بیٹھے افسران پر وزراء کا کنٹرول نہیں ہے اور چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہے، جس کا فائدہ پولٹری کا کاروبار کرنے والے اٹھا رہے ہیں''۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم مغل کا کہنا تھا کہ ''سالانہ 3 ارب انڈوں کی پاکستان میں کھپت ہے، اس سال اگرچہ انڈے کم استعمال ہوئے لیکن تاجروں نے سپلائی روک کر مصنوعی قلت کو جواز بنا کر قیمتیں 100 روپے سے 200 روپے پہنچا دیں جبکہ کروڑوں روپے اضافی کمائے''۔

٭ آپ کے علاقے میں انڈوں کی کیا قیمت چل رہی ہے؟ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.