دعوتِ ولیمہ دسترخوان! نئے شادی شدہ جوڑے نے کس طرح ضرورت مندوں کے ساتھ مل کر اپنی خوشیاں منائیں؟ دیکھیں

image

کہتے ہیں کہ اپنی خوشیاں ان کے ساتھ مناؤ جو آپ کے ساتھ خوش ہوں، یوں تو ہم نے گزشتہ سال کئی ایسی شادیاں دیکھیں جو انتہائی سادگی سے ہوئیں اور ان شادیوں نے بے شک کئی افراد کی توجہ اپنی جانب سمیٹی اور لوگوں سے داد بھی وصول کی۔

تاہم آج بھی ہم آپ کو ایسے ہی ایک جوڑے کی کچھ تصاویر دکھانے والے ہیں جنہوں نے اپنے ولیمے کی دعوت کچھ انوکھے انداز میں کی۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک اسٹوری وائرل ہوئی جس کا عنوان تھا دعوتِ ولیمہ دسترخوان!

کھانے کی ڈش میں بیف وائٹ بریانی شامل تھی جبکہ یہ دعوت عزیز بھٹی پارک میں منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئی نویلے جوڑے اور ان کے گھر والوں کی خواہش کے مطابق یہ دسترخوان ضروتمندوں اور غریب بچوں کے لیے سجایا گیا، لوگوں نے اس عمل پر دونوں کی خوب تعریف کی اور انہیں سراہا۔

آپ بھی چند تصاویر دیکھیں۔

٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts