کیا آپ ٹھنڈ سے بچنے کے لیے رات کو موزے پہن کر سوتے ہیں؟ تو ٹہریں آپ بھی اس کا بڑا نقصان جان لیں تاکہ اس بیماری سے بچ سکیں

image

سردی میں دن بھر تو موٹے کپڑے، سوئیٹر، جیکٹس اور موزے پہننا ہماری صحت کے لئے بہت ضروری ہے تاکہ ٹھنڈ سے بچ سکیں، مگر رات کو ہر گز موزے پہن کر نہیں سونا چاہیئے۔

اب آپ اگر یہ سوچ رہے ہیں کہ ایسا کیوں تو جان لیں کہ ریسرچ گیٹ آف ہیومن سٹڈی کے ماہرین بتاتے ہیں کہ: '' ٹھنڈے موسم میں رات کو موزے پہن کر سونا صحت کے لئے نقصان دہ ہے کیونکہ ان کو پہن کر سونے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے جو دل پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور جلد کی اوپری تہہ پر پسینے یا گرمائش سے نشانات پڑ سکتے ہیں، اس کے علاوہ جلدی انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔ ''

ماہرین کہتے ہیں کہ: '' سردیوں‌ میں‌ پیروں پر لوشن یا ویزلین ضرور لگائیں مگر اس کو لگانے کے فوری بعد موزے نہ پہنیں بلکہ خُشک ہونے پر موزے پہنیں تاکہ پسینہ ان موزوں میں نہ لگے اور آپ کے پاؤں کی جلد بھی محفوظ رہے۔ ''


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts