کراچی کی وہ کون سی مشہور فوڈ اسٹریٹ ہے جہاں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا؟

image

گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق کراچی کی مشہور ترین فوڈ اسٹریٹ کو صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مختص کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد کے علاقے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا جبکہ وہاں لوگ صرف پیدل چل سکیں گے۔

برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ کو 10 جنوری سے پیدل چلنے کے لیے مختص کردیا جائے گا، جس کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر جنوبی کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

شاہراہ لیاقت کو فریسکو سے کورٹ روڈ تک شام 7 بجے کے بعد بلاک کردیا جائے گا، آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو ایم اے جناح روڈ موڑ دیا جائے گا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق آرام باغ سے فریسکو آنے والی ٹریفک کو پیپلز اسکوائر موڑ دیا جائے گا، فریسکو سے فاطمہ جناح وومن کالج تک پیدل چلنے کے لیے مختص کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی نے کہا ہے کہ رہائشیوں کے لیے اسٹیکرز جاری کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی گاڑی پارک کرسکیں جبکہ فوڈ اسٹریٹ آنے والوں کو ویلے پارکنگ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

تاہم ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے راستہ رکھا جائے گا، سڑک کے دوران اطراف مارکنگ کی جائے گی تاکہ ہوٹلز کرسیاں آگے نہ رکھ سکیں، تمام تر انتظامات شام 7 بجے کے بعد ہوں گے جب صورت حال معمول کے مطابق آجاتی ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts