پاکستان کے کم عمر بچے نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سَر کرنے کا ارادہ کر لیا

image

پاکستان کا کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف نیا ریکارڈ قائم کرنے کے لئے کوشاں، دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ کو سَر کرنے کا ارادہ کر لیا۔

پاکستان کے بہادر نوجوان شہروز کاشف نے نئے ریکارڈ قائم کرنے کا ارادہ کر لیا ہے، پاکستان کے سب سے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز رکھنے والے شہروز اس سال دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سَر کر کے کم عمر میں دنیا کے سب سے اونچے پہاڑ کو سر کرنے والے پاکستانی کا اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ 2019 میں شہروز 17 سال کی عمر میں 8000 بلندی کی براڈ چوٹی چڑھنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے تھے۔

ہماری ویب شہروز کاشف سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ہے کہ شہروز اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوں اور اس سال دنیا کے سب سے اونچے مقام پر پاکستان کا سبز و سفید جھنڈا گاڑھ کر پاکستان کا نام روشن کریں اور پاکستان کی عوام کا سر فخر سے بلند کریں آمین۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts