نور بخاری نے پہلی مرتبہ اپنی چھوٹی بیٹی کی تصویر مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی

image

شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے آخر کار اپنی چھوٹی بیٹی ’شہربانو‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دی۔

اسلامی تعلیمات کے لیے وقف کردینے والی نور بخاری نے اپنی چھوٹی بیٹی شہربانو کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ میں اپنی چھوٹی بیٹی شہربانو کی پہلی تصویر شئیر کی ہے اور اُس کے ساتھ بیٹی سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔

نور بخاری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’میری پیاری بیٹی! میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ہوں کہ تمہیں اپنی زندگی میں پانا، میرے لیے کتنی بڑی خوش قسمتی ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میری شربانو اللّہ تعالیٰ تمہیں شیطان کے شر سے محفوظ رکھے اور تم ہمیشہ ایک ستارے کی طرح چمکتی رہو۔‘

سابقہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’تمہیں دُنیا و آخرت میں بلندی ملے، آمین۔‘

نور بخاری نے انسٹاگرام پر مختلف اسٹوریز بھی شئیر کیں جن میں اُنہوں نے شہربانو کے کیک کی تصویر دکھائی اور اُس جگہ کی بھی تصویر شئیر کی جہاں اُنہوں نے بیٹی کی سالگرہ منائی۔


انہی تصویروں کے ساتھ نور بخاری نے اپنی بیٹی شہربانو کی پہلی جھلک بھی مداحوں کو دکھائی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts