پشین کے 55 سالہ شہری نے آخرکار میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

image

تعلیم کے حصول کے لیے عمر کی قید نہیں ہوتی، یہ بات پشین سے تعلق رکھنے والے اسکول چپڑاسی نے سچ کر دکھائی اور 55 سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔

فیض الحق گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نوآباد میں چپڑاسی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جنہوں نے 600 نمبر لے کر میٹرک کا امتحان سیکنڈ ڈویژن میں پاس کرلیا۔ رزلٹ آنے پر خوشی سے سرشار فیض الحق کو اسکول اساتذہ اور عملے نے مبارکباد دیتے ہوئے ہار بھی پہنائے۔

اس موقع پر فیض الحق کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کی کفالت کے باعث پڑھنے کا شوق پورا نہیں کرسکا تھا، انہوں نے بتایا کہ میٹرک کرنے کی خواہش اسکول اساتذہ اور دیگر عملے کی حوصلہ افزائی سے پوری کرنے میں کامیاب ہوا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts