عمران خان تو علی ظفر سے بھی آگے نکل گئے، گلوکار کو شکست دے دی

image

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے معروف گلوکار علی ظفر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بعد سیاست میں مقبولیت حاصل کرنے والے وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے فالوورز کی تعداد 4 اعشاریہ 5 ملین ہوگئی ہے۔


جبکہ گلوکار علی ظفر کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد اب بھی 4 اعشاریہ 4 ملین ہی ہے۔


پاکستان کی دونوں معروف شخصیات کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد دیکھنے کے بعد یہ بات واضح ہے کہ اس مقابلے میں عمران خان نے علی ظفر کو شکست دے دی ہے کیونکہ گزشتہ کچھ دن پہلے تک ان دونوں شخصیات کے انسٹا فالوورز کی تعداد ایک جتنی یعنی 4 اعشاریہ 4 ملین تھی۔

عمران خان اور علی ظفر کے فالووز کی ایک جیسی تعداد دیکھنے کے بعد انسٹاگرام صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ان دونوں شخصیات کی انسٹاگرام پر مقبولیت ایک جیسی ہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ان دونوں میں سے کونسی شخصیت 4 ایشاریہ 5 ملین فالوورز رکھنے کا اعزاز پہلے حاصل کرے گی۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts