ٹرمپ کی ہر کوشش ناکام، جو بائیڈن امریکہ کے نئے صدر بن گئے

image

جوبائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر بن گئے، امریکی کانگریس کی توثیق۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس نے صدر بائیڈن کی جیت کی توثیق کر دی ہے، ڈیموکریٹس کے جو بائیڈن امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں جوبائیڈن کی جیت پر مخالف پارٹی اور ان کے حامیوں کے اعتراضات کو کانگریس کے دونوں ایوانوں نے مسترد کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کاکہنا ہے کہ سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی پنسلوانیا میں بائیڈن کی جیت پر اعتراض بھاری اکثریت سے مسترد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری 20 جنوری کو ہوگی، تاہم واشنگٹن کی میئر موریل باؤزر نے امریکہ کے دارالحکومت میں ہنگامہ آرائی کے باعث نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری تک امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 21 جنوری تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts